لاہور : تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ بلا ہم سے چھین لیا گیا، ایک ہی جیسے انتخابی نشان نہ ملنے کا معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔  تیمور سلیم جھگڑا نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ انہیں لگتا ہے ریٹرننگ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواران کو ایک انتخابی نشان نہ الاٹ کیا جائے۔ انہوں نے ایک انتخابی  نشان “بلا” نہ دینے کے معاملے کو عدالت لے جانے کا اعلان کیا۔