ملتان(صفدربخاری سے) محکمہ ایکسائز ملتان ڈویژن میں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ضلع ملتان کے ای ٹی او خالد حسین قصوری کو سب سے زیادہ ریکوری کرنے اور بہترین پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دینے والا افسر قرار دے دیا گیا، ڈی جی ایکسائز پنجاب نے مقررہ ہدف سے زائد ریکوری اور اچھی پرفارمینس پر خالد حسین قصوری کو تعریفی لیٹر جاری کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈویژنوں سے پہلی ششماہی کے دوران کی گئی ریکوری کے اعداد و شمار طلب کیے تھے، جس میں جب ملتان ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تو پہلی ششماہی میں 68 فیصد ریکوری کے ساتھ ای ٹی او خالد حسین قصوری نے نمبر ون پوزیشن حاصل کی ، جس پر انہیں تعریفی لیٹر جاری کیا گیا، واضح رہے کہ ای ٹی او خالد حسین قصوری کے زون کا مالی سال کا ہدف 28 کروڑ 4 لاکھ 39 ہزار 897 روپے مقرر کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے پہلی ششماہی کے دوران ہی 18 کروڑ 93 لاکھ 74 ہزار روپے ٹیکس کی وصولی کی جو پہلی ششماہی کے دوران مقرر کیے گئے 14 کروڑ دو لاکھ روپے سے 4 کروڑ 91 لاکھ روپے زائد ہے، ڈی جی ایکسائز پنجاب کی جانب سے تعریفی لیٹر جاری ہونے پر ایکسائز کے افسران و اہلکاروں نے ای ٹی او خالد حسین قصوری کو مبارکباد بھی دی