نئے سال 2024 کے دوسرے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار تیز ہوگئی
ملتان : نئے سال 2024 کے دوسرے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔ ملک میں پیاز، ٹماٹر، جلانے والی لکڑی، دالیں، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، ایل پی جی سلنڈر اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ فروٹ کی قیمتوں میں ہوشرباء حد تک اضافہ نے مجموعی طور پر مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 11 جنوری 2024ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 16 . 44 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 36 ،01 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز، ٹماٹر، انڈے، کیلا، دال چنا، دال ماش، دال مسور، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، گڑ، آٹا، چاول اری9 /6، باسمتی چاول، جلانے والی لکڑی، ایل پی جی سلنڈر، کپ چائے، جارجٹ، چائے کی پتی، الیکٹرک چارجز، انرجی سیور اور ماچس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم آلو، کوکنگ آئل، ویجیٹیبل گھی کھلا، ویجیٹیبل گھی ٹن، دال مونگ، لہسن، چینی اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈبل روٹی، چھوٹا گوشت، پلیٹ بیف، پلیٹ دال، سگریٹ، سرخ مرچ پسی، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، لان پرنٹڈ، کلاتھ، شرٹنگ، نمک، گیس چارجز، مردانہ و زنانہ سینڈلز، چپلز، صابن، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے،۔






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 497
This Month : 1224
This Year : 64943
Total Visit : 169931
Hits Today : 2078
Total Hits : 884154
Who's Online : 5




















