اسلام آباد : جسٹس مظاہر علی نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے ایک اور سینئر جج اعجاز الاحسن نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دےد یا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن آج ہونیوالے جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے ، جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ کے تیسرے سینئر ترین جج تھے اور انہوں نے اکتوبر میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن جون 2016 میں سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔