ملتان (صفدربخاری سے) کنزیومر رائٹس ایسوسی ایشن اور کینٹ تاجران کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، کلب عابد خان ، خواجہ دلشاد احمد نے کہا نگران حکومت یکے بعد دیگرے بجلی گیس قیمتوں میں اضافہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں پرعرصہ حیات تنگ کررہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بجلی اور گیس قیمتوں میں اضافہ ذومعنی اقدام ہے نگران حکومت بھی تجربہ کار حکومت کی پیروی کررہی ہے سفیدپوش طبقہ بدترین معاشی حالات اور بےروزگاری کا شکار ہے قوم کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے صارف شہریوں کا بدترین معاشی استحصال افسوس ناک اور قابل مذمت ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مفت بجلی، گیس، پیٹرول کی مراعات پرمکمل پابندی عائدکریں اور قوم کو جینے کا حق دیا جائے۔