ملتان : سرائیکی وسیب اور جنوبی پنجاب کے باسیوں کے لئے ریلوے انتظامیہ کی خصوصی کاوش ریلوے کی تاریخ میں پہلے فائیو سٹار ریسٹورنٹ کا ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پر آغاز خوش آئند اور قابل ستائش حکومتی اقدام ہے ان خیالات کا اظہار سابق وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ ملتان حاجی فضل خان چانڈیو نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے  کہا ریلوے انتظامیہ کی طرف سے مسافروں بالخصوص کاروباری طبقہ کے محفوظ اور پر آسائش سفری سہولیات کا آغاز جنوبی پنجاب بالخصوص مدینتہ الاولیاء کے باسیوں کیلئے شاندار ہے مثبت کاؤش پر حکومت اور ریلوے انتظامیہ اور ایوان صنعت و تجارت ملتان کو خراج تحسین پیش کرنے ہیں۔