لاہور: اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی اور قیصرہ الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانےکیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی آر او فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس احمد ندیم ارشد نے اپیلوں سے سماعت کی۔ صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کے این اے 64گجرات، پی پی 34،32سے کاغذات مسترد ہوئے تھے،این اے 69منڈی بہاؤالدین اور پی پی 42سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے،اپیلٹ ٹریبونل نے پرویز الٰہی کے 4صوبائی اور 2قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج  کردی اور آر اوز کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ٹریبونل نے مونس الٰہی کی بھی این اے 64گجرات، پی پی 32،34اور این اے 69منڈی بہاؤالدین سے کاغذات مستردکئے جانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں،ٹریبونل نے قیصرہ الٰہی کی بھی اپیلیں خارج کردیں۔