بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،مہنگائی معاشی بدحالی کی وجہ سے محنت کش طبقہ شدید پریشانی سے دوچار، فیصلہ واپس لیا جاۓ: محمد سعید
ملتان (صفدربخاری سے) امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے خلاف سراپا احتجاج۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی معاشی بدحالی کی وجہ سے محنت کش طبقہ شدید پریشانی سے دوچار فیصلہ واپس لیا جاۓ, امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے مرکزی صدر محمد سعید نے کہا ہے کہ ائی ایم ایف کے ایماء پر بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر مزید ہوشربا اضافہ غریب محنت کش طبقہ پر مزید مہنگائی کا بم گرانے کے مترادف ہے فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ پہلے ہی بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے بالخصوص سفید پوش محنت کش طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مہنگی گیس۔واسا کے بلوں میں بھی ہوشربا اضافہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی نہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے غریب محنت محنت کش طبقہ کی زندگی اجیرن ہوتی جا رہی ہے اس لیے حکومت غریب ادمی کی زندگی خوشحال کرنے کے لیے ریلیف دے اور اس کے ساتھ ساتھ اٹا گھی چینی چاول دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی کو یقینی بنائے۔








































Visit Today : 422
Visit Yesterday : 0
This Month : 422
This Year : 64141
Total Visit : 169129
Hits Today : 2379
Total Hits : 874193
Who's Online : 13




















