عمران خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ سنا دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے راولپنڈی میں درج 12 مقدمات میں 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ دوران سماعت وکلائے صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت میں دلائل مکمل کرلئے گئے جس پر عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا, فیصلے میں کہا گیاہے کہ تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کر یں،عدالت نے بانی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہ لے جانے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی مزید سماعت 11 جنوری کو اڈیالہ جیل میں دوبارہ ہوگی۔








































Visit Today : 422
Visit Yesterday : 0
This Month : 422
This Year : 64141
Total Visit : 169129
Hits Today : 2384
Total Hits : 874198
Who's Online : 14




















