راولپنڈی :  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ان پراہلیہ  سمیت  فرد جرم عائد کی گئی،عدالت میں دونوں ملزمان کیخلاف چارج شیٹ پڑ ھ کر سنائی گئی تو انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔  دوران سماعت بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول بھی فراہم کر دی گئیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست معطل کر دی تھی اور نا اہلی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔