سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کی روبکار جاری
bbc news urdu نے Monday، 8 January 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، عمران خان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو ریا کیا جائے۔ روبکار میں عمران خان کے دس دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں عدالت میں جمع کرانے کا کہا گیا۔ جس کے جواب میں عمران خان کے وکیل خالد یوسف ایڈووکیٹ نے ضمانتی مچلکے عدالتی میں جمع کروا دیے۔ سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے تاہم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 422
Visit Yesterday : 0
This Month : 422
This Year : 64141
Total Visit : 169129
Hits Today : 2399
Total Hits : 874213
Who's Online : 8




















