ملتان(صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ شدید سردی میں بجلی اور گیس کی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ سردیوں میں بجلی کا لوڈ کم ہو جاتا ہے مگرشدید سردی میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنا حکومت کی طرف سے یہ انتہائی ظلم ہے ملک پاکستان کے تمام تاجر پہلے ہی مہنگائی اور ٹیکسز کے بوجھ کی وجہ سے انتہائی پریشان ہے اوپر سے نگران حکومت نے اس شدید سردی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شوٹنگ کر کے مزید پریشان کر دیا ہے بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی پھر لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نہ صرف کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں بلکہ گھریلو زندگی بھی مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف بجلی اور گیس کے ٹیرف میں ایک بار پھر کئی گنا اضافے نے چھوٹے تاجر اور غریب عوام کو مزید معاشی بدحالی سے دو چار کر کے رکھ دیا ہے تو دوسری جانب مارکیٹس اور بازاروں میں بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے دکاندار ہاتھوں پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران مین بازار ممتاز آباد کے صدر شیخ وسیم باٹا اور جنرل سیکرٹری محمد اکرم قریشی، سنیئر سرپرست علیٰ بابا جاوید، سرپرست علیٰ راؤ محمد اکرم، بانی گروپ شیخ شاہد ارشد، چیئرمین چوہدری شعیب جٹ، وائس چیئرمین شیخ عمیر، سنیئر نائب صدر محمد وقاص قریشی، نائب صدر علی وقاص، چیئرمین مجلس عاملہ بوٹا سیالوی ودیگر عہدے داران کی خواجہ شفیق گروپ چھوڑ کر مرکزی تنظیم تاجران سے الحاق کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انجمن تاجران مین بازار ممتاز آباد کے صدر شیخ وسیم باٹا اور جنرل سیکر ٹری محمد اکرم قریشی، تمام عہدے داران نے خواجہ سلیمان صدیقی اور ان کی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور صدر انجمن تاجران مین بازار ممتاز آباد شیخ وسیم باٹا،جنرل سیکر ٹری محمد اکرم قریشی نے کہا کہ خواجہ سلیمان صدیقی ملک کی 80 فیصد سے زائد تاجر برادری کے حقیقی نمائندہ ہے جو تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے دیانت داری اور محنت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ بعض نام و نہاد تاجر رہنما لیڈر ذاتی مفادات کی سیاست کرتے ہوئے تاجر برادری کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں اور مارکیٹس بازاروں میں انتشار کی سیاست کر رہے ہیں تاجر برادری کو ایسے نام و نہاد لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کرنی چاہیے اس موقع پر جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ممتاز آباد گول باغ کے صدر شیخ طاہر ارشد،جنرل سیکرٹری اسلم صدیقی، ملتان کے چیئر مین کا شف رفیق، ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل، ٹی چوک شاہ رکن عالم کے صدر چوہدری محمد شہباز اختر، جنر ل سیکرٹری شیخ زاہد جمال،حامد کمرشل سنیٹر کے صدر سید عاطف علی شاہ، چاہ جموں والا کے صدر ملک عزیزرحمن کمبوہ،نے خطاب کرتے ہو ے کہا کہ کچھ نام نہاد لیڈرملتان کی مین مارکیٹوں میں الیکشن کے نام پر انتشار کی سیاست کر رہے ہیں اور وہ ہر مارکیٹ میں جیلی الیکشن کمیشنر بنا کر جیلی انتخابات کے ذریعے تاجر تنظیموں پر نام نہاد لوگوں کو مسلط کرتے ہیں اور نام نہاد تاجر لیڈروں کے نام پر اپنی تجارت کرتے اب وقت آگیا ہے کہتاجر تنظیموں کے نام پرکرڑو پتی بنے والے نام نہاد لیڈروں کا کلہکمہ کرنا ضروری ہے ہم ملتان کے تمام مارکیٹوں کے تاجروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے مارکیٹ کے الیکشن میں کسی ایسے نام نہاد لیڈروں کی طرف سے الیکشن کمیٹی نہ بنائے جو اپنے مفادات کی خاطر اپ کی مارکیٹ کو نقصان پہنچائے اور اپ کی مارکیٹ میں انتشار پھیلے ہم تمام مارکیٹوں کے صدور کو کہتے ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کو اپنی مارکیٹوں میں نہ گھسنے دیں تاکہ ملتان کے تاجر پرامن ماحول میں رہ سکیں اور اپنے پرامن ماحول میں کاروبار کر سکیں خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے میں اور میری ٹیم ملتان سمیت ملک بھر میں تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں پوری تاجر برادری کے سامنے عیاں ہے کہ کس نے ود ہولڈنگ ٹیکس۔پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر کی حمایت کی اور ہم نے وزارت خزانہ۔ صوبائی حکومت سے مل کر ایسے غیر قانونی ٹیکسز ختم کرائے انشاء اللہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے