ملتان:  سب سے پہلے پاکستان فورم کے مرکزی چیئرمین حمزہ شاہد خان نے کہا ہے کہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کو ملک و قوم کی بھلائی کے لیے یکجا ہونا پڑے گا تاکہ میر علی جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں اور بے گناہ شہریوں کا خون نہ بہے قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک و قوم دشمن عناصر سے اہنی ہاتھوں سے نپٹیں جو وطن عزیز پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے درپے ہیں پوری پاکستانی قوم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام محب وطن طبقات کو اپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر اگے بڑھنا ہوگا اج ہم جس نازک دہرائے پر کھڑے ہیں پوری دنیا کی نگاہیں پاکستان پر ہیں اسی لیے عوام کو عام انتخابات میں بھی پڑھے لکھے دیانتدار اور باصلاحیت لوگوں کو ایوانوں میں لانے کے لیے اپنے قیمتی ووٹ کا صحیح معنوں میں کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ہم حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں ۔