سپریم کورٹ میں لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پرجسٹس محمد علی مظہر نے وکیل پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کیا توہین عدالت کی ہے؟کیا الیکشن کمیشن نے آپ کے بارے کوئی فیصلہ دیا؟ سپریم کورٹ میں لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس نے کہاکہ شعیب شاہین صاحب آپ نے درخواست دائر کی آپ دلائل دیں،شعیب شاہین نے کہاکہ لطیف کھوسہ سینئر وکیل ہیں، میں نے ان سےدلائل کی درخواست کی ہے،میں لطیف کھوسہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ کی اب درخواست کیا ہے؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ یہ توہین عدالت کی درخواست ہے کوئی نیا کیس نہیں،مرکزی کیس 22دسمبر کو نمٹایا جا چکا ہے،آپ کی درخواست میں بہت سارے توہین عدالت کرنے والوں کے نام ہیں،الیکشن کمیشن نے کیا توہین عدالت کی ہے؟کیا الیکشن کمیشن نے آپ کے بارے کوئی فیصلہ دیا؟کیا الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن کو احکامات دیئے؟کیا الیکشن کمیشن نے آپ کے بارے کوئی فیصلہ دیا۔








































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 0
This Month : 499
This Year : 64218
Total Visit : 169206
Hits Today : 3388
Total Hits : 875202
Who's Online : 11




















