راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔  ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ جیل ہسپتال میں کیا گیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے ہسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے۔