پی ٹی آئی کےدو ہزار سے زائد رہنماؤں کے کاغذات مستردکیے گئے،دستاویزات سریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد: پی ٹی آئی وکلاء نے لیول پلیئنگ فیلڈ میں اضافی دستاویزات سریم کورٹ میں جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ دو ہزار سے زائد رہنماؤں کے کاغذات مسترد کیے گئے۔ اضافی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مسترد ہونے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے 2000 کے قریب حمایت یافتہ اور سیکنڈ فیز کے رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی چھننے کے 56 واقعات پیش آئے، پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ گان کی گرفتاریاں کی گئیں، پی ٹی آئی ویڈیو ثبوت بھی سپریم کورٹ میں دوران سماعت پیش کرے گی۔ پی ٹی آئی کی انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کے لیے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔








































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 0
This Month : 499
This Year : 64218
Total Visit : 169206
Hits Today : 3381
Total Hits : 875195
Who's Online : 11




















