بجلی کے بحران میں شدت،،،لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ گھنٹوں تک پھیل گئی ہے
لاہور : بجلی کے بحران میں شدت اور لیسکو ریجن میں ہر 1گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سامنے آ گئی ہے . گڈوپاورپلانٹ سسٹم میں واپس نہ آسکا جس سے بجلی کا بحران شدید ہوگیا۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ گھنٹوں تک پھیل گئی ہے اور لیسکو ریجن میں ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔ لیسکو کا شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا اور صرف1500 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، بند پاور پلانٹس آج بھی نہیں چلائے جا سکے، ان پاور پلانٹس میں تھرمل اور کوئلے والے پاور پلانٹس شامل ہیں۔ دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن کا بتانا ہےکہ شدید دھند کے باعث گڈو کے قریب این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرگئی تھی، دھند کی وجہ سے 550 اور 220 کے وی کی لائنوں کو نقصان پہنچا تھا، ٹرپنگ سے 500 کے وی کے سرکٹ بریکر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔








































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 0
This Month : 499
This Year : 64218
Total Visit : 169206
Hits Today : 3357
Total Hits : 875171
Who's Online : 12




















