مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ : مولانا محفوظ رہے
ڈیرہ اسماعیل خان : سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں یارک انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی جس میں سربراہ جے یو آئی سمیت انکے ہمراہ موجود تمام افراد محفوظ رہے۔مولانا فضل ارحمان الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گزر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان واقعے کے بعد اپنے آبائی گھر عبد الخیل پہنچ گئے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے۔ بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں۔انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملاً کوئی قدم نہیں اٹھاتی۔ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، ادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔








































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 0
This Month : 499
This Year : 64218
Total Visit : 169206
Hits Today : 3373
Total Hits : 875187
Who's Online : 11




















