ملتان: کسانوں کو فصل کے لیے کھاد کی عدم دستیابی اور بلیک میلنگ اور فصلوں کے صحیح ریٹ نہ ملنے پر سرائیکستان نوجوان تحریک کسان ونگ نے بہاولپور روڑ پر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر بیوروکریسی کی نااہلی کے خلاف اور کسانوں کے حقوقِ کے نعرے درج تھے۔مظاہرین نے بیوروکریسی اور کھاد بلیک میلرو کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر کسان ونگ ملک عرفان بھٹی ،عبدلرزاق ،نواز اعوان،ملک شریف نے کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک عرفان بھٹی نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہےمگر نااہل حکمرانوں اور کرپٹ بیوروکریسی نے زراعت اور ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ھے ۔ملک عرفان بھٹی نے کہا کہ کسانوں کو یوریا کھاد پانچ ہزار کی بوتی بھی نہیں ملتی اور ڈی اے پی سولہ سے بیس ہزار فی بوری ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی غریبوں کے ٹیکس سے صرف عیاشی کر سکتی ہے بلیک میلرو کے آگے بے بس ہو چکی ہے ۔سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے پاکستان کو مستحکم کرنا ھے تو پھر کسانوں کی فصلوں کا صحیح ریٹ دیا جائے اور کھاد بیج تیل سستے کیے جائیں اور بلیک میلنگ ختم کی جائے ورنہ سرائیکستان نوجوان تحریک پورے ملک میں کسانوں کے حقوقِ کے لیے احتجاجی تحریک چلائے گی۔مظاہرے میں ملک پرویز،نذر جوتہ،میاں آمین آرائیں ،سعید مڑل،شمع ڈاہا،اشفاق عربی،یسین مڑل،محمد حسین مڑل،اجمل ،باقر۔ علی،جاوید سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی