کرکٹ میچ کے دوران نوجوان بولر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
مدھیہ پردیش: بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان بولر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ہفتہ کی شام کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر اندل سنگھ جادھو بنجارا کی موت ہوگئی۔ دوستوں کے مطابق میچ میں بولنگ کے دوران اندل سنگھ جادھو بنجارا کو بے چینی محسوس ہوئی تھی۔ اُس نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد وہ ایک درخت کے نیچے بیٹھ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کی جیت کے بعد اندل سنگھ نے ساتھی کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اسے قریبی اسپتال لے جائیں جہاں سے اسے دوسرے اسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ بدواہ سول اسپتال کے ڈاکٹر وکاس تلوارے نے بتایا کہ بنجارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، وہ اسپتال لانے سے پہلے دم توڑ چکا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔








































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 0
This Month : 499
This Year : 64218
Total Visit : 169206
Hits Today : 3400
Total Hits : 875214
Who's Online : 6




















