سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، 5 دہشت گرد ہلاک
bbc news urdu نے Sunday، 31 December 2023 کو شائع کیا.
کوئٹہ: ضلع آوران کے علاقے ماشکی میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 0
This Month : 499
This Year : 64218
Total Visit : 169206
Hits Today : 3361
Total Hits : 875175
Who's Online : 12




















