لیبر قوانین،،،کاروباری طبقہ ملازمین کی کم ازکم ماہانہ اجرت 32000 کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں: محکمہ لیبر پنجاب انسپکٹر غلام عباس کی تاجروں اور سول سوسائٹی کے عہدہ داران سے گفتگو
ملتان : ڈائیریکٹر جنرل محکمہ لیبر پنجاب سیدہ کلثوم کی خصوصی ہدایت پر آگاہی مہم کے دوران کینٹ کے تجارتی مرکز میں لیبر انسپکٹر غلام عباس، سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، کلب عابد خان اور سجادبھٹی نے تاجروں اور سول سوسائٹی کے عہدہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا محنت کش طبقہ کے حقوقِ اور لیبر قوانین کا احترام ہم سب کا فرض ہے تاجروں اور کاروباری طبقہ کو چاہیے حکومت پنجاب کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بناتےہوئے ملازمین کی کم ازکم ماہانہ اجرت 32000 کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں محکمہ لیبر کو اطلاع اور معلومات دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں انہوں نے مذیدکہا چائلڈلیبر کرانے والے عناصر کے خلاف مشترکہ جدوجہدکریں۔مہم کے دوران شہریوں اور تاجروں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔








































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 0
This Month : 499
This Year : 64218
Total Visit : 169206
Hits Today : 3361
Total Hits : 875175
Who's Online : 12




















