عثمان ڈار کے گھر پر پولیس کا چھاپہ قابل مذمت ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
bbc news urdu نے Tuesday، 19 December 2023 کو شائع کیا.
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عثمان ڈار کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہونا قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماں کو بےتوقیر کر کے سیاسی بیانیہ بنا کر ریٹنگ لینا قابل افسوس ہے۔ترجمان آئی پی پی کا کہنا تھا کہ ماں کے کندھے پر سیاسی بندوق چلانے والے غیرت مند بیٹے اخلاقی، مذہبی، سماجی روایات پامال نہ کریں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن میں غیرت مند بیٹے سامنے آئیں۔ ماں جیسے مقدس رشتے کو پامال نہ کریں۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 520
Visit Yesterday : 0
This Month : 520
This Year : 64239
Total Visit : 169227
Hits Today : 3678
Total Hits : 875492
Who's Online : 4




















