ملتان(صفدربخاری سے) سٹی ٹریفک آفیسر رائو نعیم شاہد نے صحافیوں کی سہولت کے لیے ملتان پریس کلب میں ٹریفک لائسنس کاونٹر بنانے کا اعلان کر دیا ہے بلکہ صحافیوں کے بچوں کے لیے ٹیسٹ ڈرائیونگ کی سہولت بھی دی جائے گی تاکہ صحافیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ ے والدین کو چاہیئے کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں زندگی ایک انمول عطیہ ہے اسی لیے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے کہا کہ ٹریفک پولیس انتظامیہ کی جانب سے صحافی برادری کو ٹریفک لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں کہ جس کی وجہ سے ملتان کی صحافتی برادری کو بروقت ٹریفک لائسنس مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو گا ملتان پریس کلب کے سینئر نائب صدر جرنلسٹ رابطہ کونسل پاکستان کے مرکزی چیئر مین محمد خالد چوہدری ،ملتان پریس کلب کے فنانس سیکریٹری فرحان ملغانی ،جرنلسٹ رابطہ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر رانا آصف اقبال ،سینئر نائب صدر پنجاب رانا محمد اقبال ،نائب صدر نیلم مقبول ،صدر ملتان محبوب ملک ،جنرل سیکریٹری عبداللہ طارق سہو،چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی پریس کلب قمر جہاں نے کہا کہ ملتان پریس کلب اور جرنلسٹ رابطہ کونسل اف پاکستان کی جانب سے ملتان ٹریفک پولیس کے تعاون سے ملتان کی صحافتی برادری کو لرنر لائسنس سمیت دیگر ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں انشاءاللہ ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب ،جرنلسٹ رابطہ کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام ملتان ٹریفک پولیس کے تعاون سے ملتان پریس کلب کے صحافیوں کو ٹریفک لائسنس کی سہولت کے لیے لگائے گئے لرنر لائسنس کے اجراءکے لیے خدمت عوامی مرکز موبائل ٹریفک پولیس کیمپ سے خطاب کے دوران کیا جس میں سینئر صحافیوں مظہر جاوید سیال ،سردار ظفر اللہ خان، سردار انجم خان پتافی، ندیم مشتاق سولنگی ،شہزاد احمد خان ،جعفر حسین، مرزا مصدق بیگ، رانا خالد،سہیل بھٹی، ظفرالاسلام، عبداللہ طارق سہو ، اعجاز ترین ، حنیف عمران بھٹی ،امیر زمان بھٹی ،دل محمد خان، صفدر بخاری ،آصف خان، خواجہ اشرف صدیقی، شکیل چوہدری، یامین ڈوگر، عامر قریشی ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی سی ٹی او راﺅ نعیم شاہد نے مزید کہا کہ ون ویلنگ اور سلنسر پٹاخے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سختی سے کاروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ایسا کوئی اقدام نہ کرے کہ جس کی وجہ سے انہیں اور ان کے گھر والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔