ملتان(صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،چیئرمین ملتان ڈویژن فہد اسحاق سانگی،اردو بازار پیپر مارکیٹ بوہر گیٹ کے صدر چوہدری عبدالحمید جٹ،جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکٹری و صدر گلشن مارکیٹ نیو ملتان راؤ لیاقت علی،کلمہ چوک، نواں شہر، ڈیرہ اڈا کے صدر ملک قیصر اقبال کمبوہ،اکبر روڈ چوک شہیداں کے صدر شیخ محمد شفیق،نے کہا ہے کہ تجاوزات کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کے احکامات کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران نے ہوا میں اڑا دیا، وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 19 دسمبر بروز منگل تجاوزات کے خاتمے کا دن ہوگااس فیصلے کے بعد پنجاب کے تمام کمشنر کوہدایات جاری کر دی گئی تھیں کہ اپنے اپنے ضلع میں فوری طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے تجاوزات خاتمہ کیا جائے مگر ملتان کی ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کی نگران کابینہ کے فیصلے کو ہوا میں آڑا دیا وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کی نگران کابینہ کے احکامات کے باوجود آج بھی ملتان بھر میں تجاوزات کی بھرمار عروج پررہی.ملتان شہر کے مین چوک بازار حسین آ گئی،گھنٹہ گھر،دولت گیٹ، پاک گیٹ، حرم گیٹ، بوہرگیٹ، چونگی نمبر 14،مین مارکیٹیں بازار اور سڑکوں پر،تجاوزات کی بھرمار تھی،خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ملتان کے ضلعی انتظامیہ کمشنر آفس کے باہر کچہری چوک پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن نہیں کر سکتی تو وہ پورے شہر میں تجاوزات کے خلاف کیا آپریشن کریں گی ملتان شہر میں تجاوزات مافیا اتنا مضبوط ہو چکا ہے کہ جس کے آگے ضلعی انتظامیہ بے بس ہو چکی ہے اور وزیراعلی پنجاب اور پنجاب کابینہ کے احکامات کا بھی کوئی اثر نہ ہو سکا ملتان کی تاجر برادری نے بارہا مرتبہ ضلعی انتظامیہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو درخواستیں اور اپنے تجاوزات کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیامگر کرپٹ عملہ اور تجاوزات مافیا اتنا مضبوط ہو چکا ہے کہ جس کے آگے پوری پنجاب حکومت بے بس ہے ہم وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ملتان میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے فوری طور پر سخت سے سخت نوٹس لیا جائے اور ملتان شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے.تجاوزات کی وجہ سے ملتان کے تاجروں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں تجاوزات کی وجہ سے گاہک کو مارکیٹوں میں آنے میں مشکلات پیش آتی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹیں ویران ہو چکی ہیں ملتان کے تاجر اور عوام انتہائی پریشان ہیں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ اگرپنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ہم ملتان کمشنر افس کے باہر دھرنا دینے اور احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے