جماعت اسلامی کا انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان،،شفاف انتخابات کیلیے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے: سراج الحق
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انتخابات ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑے گی۔ سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، عوام کے پاس حقیقی تبدیلی کا پیغام لیکر جائیں گے، بھکاریوں کیلیے بحالی تربیتی مراکز بنائیں گے ، تعلیم و صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، مالی انتظامات اور فنڈز کے استعمال کو ٹھیک کریں گے، 8، 8 کنال پر بنے گورنر ہاؤسز اور کمشنر ہاؤسز کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا، آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کیلیے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے، اس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلیے ماحول بنایا جا رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول نہ فراہم کیا گیا تو آئندہ حکومت نہیں چلے گی، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔









































Visit Today : 520
Visit Yesterday : 0
This Month : 520
This Year : 64239
Total Visit : 169227
Hits Today : 3671
Total Hits : 875485
Who's Online : 5




















