ملتان : صدرجیولرزایسوسی ایشن کینٹ راناشاہداحمد ، چیئرمین مختیار احمد ملک نے تاجر تنظیموں کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب بھرمیں چوروں اور ڈاکوؤں کےراج سے تاجربالخصوص جیولرز بدترین بدحالی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں رحیم یارخان میں صرافہ بازار کےتاجر خرم شہزاد سے کروڑوں کی ڈکیتی کی واردات لمحہ فکریہ ہے تاجربرادری ڈکیتی وارداتوں میں اضافہ کی پرزور مذمت کرتی ہے چیف کوآرڈینیٹر مرکزی انجمن تاجران کینٹ غضنفرملک ، صدر مال پلازہ اعجاز کریم ، چیئرمین شاہنگ سنٹرز 1-2 سجاداحمد بھٹی ، صدربامن جی چوک خواجہ دلشاد احمد اور صدرامن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان نے کہا ٹیکس گذار تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں ملتان سمیت پنجاب بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کا نیٹ ورک توڑا جائے اور صرافہ بازار کےتاجر خرم شہزاد کی ڈکیتی واردات کے ملزمان کو فوری گرفتار اور سونا برآمد کرایا جائے۔