عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انٹرویوزکے لئے حکمت عملی طے،،بہت جلد امیدواروں کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا:رہنما ایم کیو ایم کرامت علی شیخ
ملتان: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انٹرویو مرحلہ وار جنوبی پنجاب۔ شمالی پنجاب اور وسطی پنجاب میں حکمت عملی طے کر لی ہے بہت جلد امیدواروں کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا اور مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے باصلاحیت افراد کو فوقیت دی جائے گی کرامت علی شیخ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سوا دیگر سیاسی جماعتوں نے کرپشن کی بنیاد ٹکٹ کے نام پر پارٹی فنڈز کے نام پر کہ کروڑوں روپے کی وصولی کرکے کرپشن کی بنیاد تو پہلے دن سے ہی کر دی ہے انتہا کیا ہوگی اسی لیے کرپشن کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب کارکنوں کو بغیر فیس پارٹی فنڈ کے دی جائے ایم کے ایم صرف واحد سیاسی جمہوری اور عوامی جماعت ہے جو کارکنوں کو بغیر فیس پارٹی فنڈ کے ٹکٹیں دے رہی ہے ایم کیو ایم متوسط غریب اور پڑھے لکھے عام پاکستانیوں کی جماعت ہے جس نے پارٹی ٹکٹ کے لیے کوٸی فیس یا چندہ نہیں رکھا کرامت علی شیخ نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے والی قیادت عوام کو عوام میں سے ہی ملے گی اس لیے عوام ایم کیو ایم کا ساتھ دیں کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ عام افراد کو سیاسی فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے اور خاص طور پر پڑا لکھے نوجوانوں کو سیاسی میدان میں مواقع فراہم کیے جائیں اب یہ عوام پر منحصرہے کہ وہ کرپٹ سیاست دانوں جاگیرداروں وڈیروں سرمایہ داروں کو منتخب کرتے ہیں یا اپنے سے تعلق رکھنے والے مڈل کلاس طبقہ سے امیدواروں کو ایوانوں میں لا کر مسائل کے حل کو ترجیح دیتے ہیں اج عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کو سپورٹ کریں تاکہ ان کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکیں۔









































Visit Today : 520
Visit Yesterday : 0
This Month : 520
This Year : 64239
Total Visit : 169227
Hits Today : 3682
Total Hits : 875496
Who's Online : 4




















