سینئر سیاست دان لطیف کھوسہ نے عمران خان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
لاہور: سینئر سیاست دان لطیف کھوسہ نے عمران خان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے اعظم کو ہٹانے کا کھیل کب تک چلے گا۔ 25 کروڑ عوام عدلیہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، توقع کرتے ہیں کہ آج عدلیہ برابر کا انصاف دے گی۔ قانون پر عملداری اور آئین کی پاسداری کرنیوالا امر ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج چادر اور چار دیواری کا تحفظ ہے نہ جان و مال کا تقدس ہے۔ میرے گھر پر فائرنگ ہوئی، بیٹے کو گولیوں کے نشانے پر لیا گیا۔ مجھے ایک لفٹ میں گھنٹے تک پھنسایا گیا۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں ان کی حدود و قیود متعین ہیں۔ جتنی مراعات جرنیلوں ، ججز یا بیوروکرسی کو ملی ہیں ان کے اصل مالک عوام ہیں جو اپنے پیٹ کاٹ کاٹ کر ٹیکس کی مد میں جمع کروا کر اہل اقتدار کو مراعات دیتے ہیں۔ ججز کے فرائض میں شامل ہے کہ عوام کو انصاف فراہم کریں، فوج کے فرائض میں شامل ہے کہ بارڈرز کی بھی حفاظت کریں اور اگر ملک کے اندر سیلاب یا امن و امان کی صورتحال مخدوش ہونے پر بلایا جاتا ہے تو اپنا فرض منصبی ادا کریں۔ اس سے قبل انہوں نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تو پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے لطیف کھوسہ کو پی ٹی آئی کا مفلر پہنایا۔









































Visit Today : 520
Visit Yesterday : 0
This Month : 520
This Year : 64239
Total Visit : 169227
Hits Today : 3685
Total Hits : 875499
Who's Online : 4




















