ملتان (صفدربخاری سے) ہیلپرزبزنس فورم اور قومی امن کمیٹی پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، صدر امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان ، سماجی راہنماء سلیم درباری اور زمان اکبر نے کہا ہے وسیب کے معروف سماجی راہنماء ودانشور شاہدمحمودانصاری کی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں معاشرے کےدرپیش سنجیدہ مسائل کے حل کے لیے شاہدمحمودانصاری انصاری کی بے لوث رضاکارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں قومی امن کمیٹی پاکستان اور ہیلپرزبزنس فورم کی جانب سے سال 2023 کا بیسٹ پرفارمینس ایوارڈ شاہدمحمودانصاری کےنام کرتےہیں سال 2024 کے پہلےہفتے ان کےاعزاز میں پروقار تقریب کے دوران ایوارڈ دیاجائیگا۔