ملتان(صفدربخاری سے) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے ایک بار پھر اقتدار پر ا کر روزگار کے مواقع فراہم کرے گی بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری کے خاتمے اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انقلابی اقدامات کو یقینی بنائے گی پیپلز پارٹی میدان میں آ چکی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کارکن گھر گھر جا کر پیپلز پارٹی کے پیغام کو پہنچائیں پہلے بھی حلقہ کی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی اب بھی عوام نے موقع دیا تو پہلے سے بڑھ کر ان کی خدمت کو یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر یں خا ن مرحوم کے بھانجے سفیر خان اور سمیع خان کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں معززین علاقہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ملک مجید دھمرایا،آصف لابر، خضر عباس شاہ بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو ترجیح دی اقتدار ہو یا نہ ہو ملتان کی عوام کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں وہ گھر گھر جا کر پیپلز پارٹی کے پیغام کو پہنچائیں اور پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں پیپلز پارٹی اقتدار پر ا کر انہیں جائز مقام دے گی