ملتان (صفدربخاری سے) ملتان کسٹم انفورسمنٹ نے دسمبر کے پہلے دو ہفتوں میں نان کسٹم پیڈسامان اور گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے اپنی حدود سے دس کروڑستر لاکھ 80ہزار مالیت کا سامان قبضے میں لیکر ضبط کرلیا ہے،ملتان کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ نےخطے میں سمگلنگ کے تدارک اورقانونی تجارت کو فروغ ددینے کے لئے مقامی تاجروں کے لئے سہولت اور تربیتی ڈیسک کا قیام عمل میں لاتے ہوئے لوگوں کو طریقہ کار بارےضروری آگاہی فراہم کرنا شروع کردی ہے ، خصوصی ڈیسک قائم کرنے سے غیرقانونی سمگلنگ کی شرح میں بھی واضح کمی ہوئی ہے اور اس ڈیسک کے قیام کا مقصد خطے میں قانونی تجارت کو فروغ دیکر سمگلنگ کا مکمل خاتمہ کرنا ہے اور اس سلسلے میں کسٹم آفس میں خصوصی طورپر شہریوںاور تاجروں کی تربیت اورمعلومات فراہمی کاسلسلہ جاری ہے ،ملتان کسٹم کلکٹر یٹ نے سمگلنگ انفورسمنٹ کرتے ہوئے اپنی حدود میں 10کروڑ78لاکھ مالیت سے زائد کا نان کسٹم پیڈسامان اور گاڑیاں ضبط کی ہیں ، ان خیالات کا اظہار کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ ملتان سید عمران سجادبخاری نے ایڈیشنل کلکٹر شاہ فیصل سہو ، اسسٹنٹ کلکٹر مریم جمیل اور اسسٹنٹ کلکٹر حبیب الرحمن کے ہمراہ کسٹم ہائوس میں خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ ملتان کسٹم انفورسمنٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر سمگلنگ کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں جس کے نتیجے میں سمگلنگ میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہےکسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر مختلف علاقوں میں گوداموں پربھی کریک ڈائون کیا جارہاہے اور چند روز قبل بھی کسٹم ٹیموں نے ٹاٹے پور کے علاقے میں چھاپہ مارکر ایک گودام سے بڑی مقدار میں خشک دودھ اور دیگر سامان برآمدکیا تھا کسٹم اینٹی سمگلنگ نے گزشتہ دنوں غیرملکی افغانیوں کو گرفتار کیا ہے جو خطے میں سمگلنگ میں ملوث تھے اور دونوں غیرملکی افغانیوں پر کریمنل مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے  ، کلکٹر نے مزید بتایا کہ کلکٹریٹ میں سہولت اورتربیتی ڈیسک بنانے کا مقصد مقامی لوگوں کے لئے قانونی روزگارمیں معاونت فراہم کرنا ہے اور لوگوں کو کاروبار میں نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ قابل عزت روزگار حاصل کرسکیں اور اس وقت قانون نافذ کرنے اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کے بعدایرانی ڈیزل اورتیل کی سمگلنگ کا تقریبا خاتمہ کردیا گیا ہے ،ایک سوال کےجواب میں کلکٹرنے بتایا کہ وسائل کی کمی کے باوجود کسٹم کلکٹریٹ کسٹم کے خاتمے میں موثر کرداراداکررہی ہے اور اسوقت ریاستی اداروں کے تعاون سے کامیاب انداز میں سمگلنگ کا خاتمہ کیا جارہاہے، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربھی سخت نگرانی کی جارہی امپورٹڈ آئی فونز اور غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کو روکا جاسکے اس سلسلے میں ملتان ایئرپورٹ پر بھی مسافروں کی جانب سے لائے جانیوالے آئی فون اور دیگر 25موبائل فونز جن کیم مالیت تقریبا ایک کروڑ 71لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے تحویل میں لیکر ضبط کئے گئے ہیں، کلکٹرنےمزید بتایا کہ ہمیں قانون پر عملدرآمد کو یقینی بناتےہوئے قانونی تجارت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ حکومتی ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا جاسکے اور اس وقت بھی کسٹم کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پر گوداموں میں کریک ڈائون کیا جارہاہے حالیہ کریک ڈائون سے سمگلنگ میں ایک بڑی حد تک کمی رونما ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملک میں قانونی تجارت کو فروغ ملا ہے۔