اہل جنوبی پنجاب کے لئے خوشخبری،،،وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے اہل ملتان سے کیا وعدہ پورا کردیا ، چلڈرن ہسپتال ملتان میں 100 بیڈز پر مشتمل نیو ایمرجنسی کو جزوی طور پرفعال کردیا گیا
ملتان(صفدربخاری سے) اہل جنوبی پنجاب کے لئے خوشخبری وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے اہل ملتان سے کیا وعدہ پورا کردیا ۔ چائلڈ لائف کے زیر اہتمام چلڈرن ہسپتال ملتان میں 100 بیڈز پر مشتمل نیو ایمرجنسی کو جزوی طور پرفعال کردیا گیا۔ ہسپتال کی نئی ایمرجنسی میں پہلی مریضہ تونسہ کی رہائشی 3 دن کی بچی گلناز کا علاج جاری ہے جبکہ تمام ٹیسٹ مکمل کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔ ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر کامران آصف کے مطابق مکمل ایمرجنسی کو 30 دسمبر تک
فعال کردیا جائے گا۔ ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان ڈاکٹر کاشف چشتی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی، کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی کاوشوں کے باعث ریکارڈ مدت میں نئی ایمرجنسی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، نئی ایمرجنسی میں ابتدائی بنیادوں پر مریض بچوں کو فی الحال داخل کیا گیا ہے، چلڈرن کمپلیکس کی نئی ایمرجنسی میں 3 دن کی گلناز زیر علاج ہے، جسکو خون کی الٹی اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے ساتھ لایا گیا تھا، پیٹ کے ایکسرے سمیت دیگر لیبارٹری ٹیسٹ کر لئے گئے ہیں، آج نئی ایمرجنسی میں ٹریننگ کے طور پر مریض داخل کر کے علاج شروع کیا گیا یے،صبح سے لیکر اب تک چلڈرن کمپلیکس کی نئی ایمرجنسی میں 10 مریض داخل کر لئے گئے ہیں، نئی ایمرجنسی میں روزانہ کہ بنیاد پر مریضوں کا علاج جاری رکھا جائیگا، چلڈرن کمپلیکس کی موجودہ عمارت میں قائم ایمرجنسی میں روزانہ کی بنیاد پر 700 سے 800 مریض بچے رپورٹ ہو رہے ہیں، نئی عمارت میں قائم نئی ایمرجنسی پر آہستہ آہستہ مریضوں کا بوجھ منتقل کر رہے ہیں۔










































Visit Today : 35
Visit Yesterday : 536
This Month : 571
This Year : 64290
Total Visit : 169278
Hits Today : 80
Total Hits : 875792
Who's Online : 5




















