پنجاب کے ڈی جی خان ڈویژن کے ضلع مظفر گڑھ کے شہر خانگڑھ میں سفاک ملزم نے 2 بچوں کو ذبح کرکے گوشت تقسیم کردیا
مظفر گڑھ : پنجاب کے ڈی جی خان ڈویژن کے ضلع مظفر گڑھ کے شہرخان گڑھ میں سفاک ملزم نے 2 بچوں کو ذبح کرکے گوشت تقسیم کردیا۔ تفصیل کے مطابق پہلےضلع مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں3 بچوں کو اغوا کیا گیا، 8 دسمبر کو اغوا کیے جانے والوں میں 7 سالہ علی حسن، اس کی ڈیڑھ سالہ بہن حفظہ اور ان کا 3 سالہ کزن عبداللّٰہ شامل تھا،واردات کے بعد تھانہ خان گڑھ پولیس نےمقدمہ درج کیا اور معاملے کی روایتی تفتیش میں مصروف رہی۔ اہل علاقہ کی نشاندہی پر پولیس نے 11 دسمبر کو ملزم بلال کو ایک ڈیرے سے گرفتار کرکے 7 سالہ علی حسن کو بازیاب کروالیا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد بھی 3 روز تک دو دیگر مغوی بچوں سے متعلق کچھ نہ بتایا۔ پھربازیاب ہونے والے 7 سالہ علی حسن کو تین روز بعد ہوش آیا تو اس کی نشاندہی پر ڈیڑھ سالہ حفظہ اور 3 سالہ عبداللّٰہ کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں بازیاب ہونے والے بچے علی حسن نے بتایا کہ ان کا رشتہ دار بلال بہانے سے اسے اور دیگر بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا، بلال نے جمعہ کے روز ہی چمرو والی میں 3 سالہ عبداللّٰہ کو چھری کے ذریعے ذبح کرکے قتل کیا جبکہ ہفتے کے روز ڈیڑھ سالہ حفظہ کو ذبح کرکے قتل کیا گیا۔دونوں بچوں کو ذبح کرنے کے بعد بلال ان کا گوشت پکوا کر کھا گیا جبکہ بلال نے اسے بتایا کہ اس نے گوشت دربار پر بھی بانٹا ہے اور ہوٹل والوں کو بھی دیا۔پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران نواحی علاقے چمرو والی میں گنے کے کھیت سے 3 سالہ عبداللّٰہ کی کھوپڑی، ایک چھری اور کپڑے برآمد کرلیے گئے، ڈیڑھ سالہ حفظہ کی تلاش میں پولیس کو تا حال کوئی کامیابی نہ مل سکی۔علاقے میں شدید غم و غصہ اور خوف وہراس پھیل گیا ہے










































Visit Today : 35
Visit Yesterday : 536
This Month : 571
This Year : 64290
Total Visit : 169278
Hits Today : 84
Total Hits : 875796
Who's Online : 5




















