پاک فوج کے شہداء کو سلام ،افغانیوں کو واپس بھیجو:سرائیکستان نوجوان تحریک کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان: سرائیکستان نوجوان تحریک نے چوک کمہارانوالہ پر ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے شہید ہونے والے پچیس شہداء کے حق میں اور افغانی باشندوں کو فوری واپس بھیجنے کے لیے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے خانیوال روڑ بند کر کے پاک فوج کے شہداء زندہ باد ،پاک فوج کے شہداء کو سلام ،افغانیوں کو واپس بھیجو واپس بھیجو، کی فلک شگاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر پاک فوج کے شہداء کی عظمت کو سلام کے نعرے اور تمام افغانیوں کے شناختی کارڈ منسوخ کر کے فوری واپس بھیجنے کے مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات ،مرکزی راہنما ملک عرفان بھٹی،سبطین خان لنگاہ،مہر وقاص حیدر ،حسن رضا بھٹی نے کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مہر مظہر کات و دیگر راہنماؤں نے کہا کہ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کر سکتےاور نہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے پچیس نوجوانوں کی شہادت پر سارا ملک افسردہ ہے مگر قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر ان بیرونی ایجنٹوں کا خاتمہ کرے گی ۔سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ھے کہ وہ انیس سو پچاس کے بعد آنے والے تمام افغانیوں کے شناختی کارڈ فوری منسوخ کرے اور ان کو واپس بھیجے کیونکہ دہشت گردی میں افغانی سب سے زیادہ ملوث ہیں۔مظاہرے میں گل حسن،سجاد حسین،راؤ حارث،رانا نعیم،چوہدری ابرار،علی وینس سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔









































Visit Today : 33
Visit Yesterday : 536
This Month : 569
This Year : 64288
Total Visit : 169276
Hits Today : 76
Total Hits : 875788
Who's Online : 5




















