توشہ خانہ کیس،،،عمران خان کی عبوری ضمانت خارج ، گرفتار کرنے کا حکم
راولپنڈی: احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، نیب ٹیم کل عمران خان کا ریمانڈ حاصل کرے گی۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج نے عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا۔ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔ حکم کے بعد نیب نے سابق وزیر اعظم کی توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔ نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا ہے کہ کل ہم سابق وزیر اعظم کا توشہ خانہ کیس میں جسمانی ریمانڈ حاصل کریں گے۔ عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ رات 8 بجے عبوری ضمانت خارج کرنا عجب تماشہ ہے تاہم ریمانڈ کے باوجود عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گے تاہم نیب ان سے تفتیش یہیں کرسکے گی۔ دریں اثنا القادر یونیورسٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔









































Visit Today : 534
Visit Yesterday : 0
This Month : 534
This Year : 64253
Total Visit : 169241
Hits Today : 3866
Total Hits : 875680
Who's Online : 6




















