ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی،،،افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
bbc news urdu نے Tuesday، 12 December 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سکریٹری خارجہ نے عبوری افغان حکومت کے ناظم الامور کو طلب کیا تاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر آج ہوئے مہلک دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پاکستان کی مضبوط ڈیمارچ فراہم کی جائے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ حملہ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے، اس حملے میں تئیس سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوئی۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 35
Visit Yesterday : 536
This Month : 571
This Year : 64290
Total Visit : 169278
Hits Today : 90
Total Hits : 875802
Who's Online : 4




















