اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ذاتی حیثیت میں کورٹ روم نمبر ون میں پیش ہوئےجس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیرافضل مروت کے خلاف باجوڑ، دیر اور نوشہرہ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔