ملتان(صفدربخاری سے) ایم کے ایم پاکستان کی مرکزی قیادت نے پنجاب بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے لیے 8 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے پارلمانی بورڈ کے سربراہ بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک سمیت پریذیڈنٹ پنجاب عابد گجر۔ سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی۔ ساوتھ پنجاب کے صدر ایاز علی شیخ اپر پنجابمتین خان ۔شاہین انور سینٹرل پنجاب ۔شیخ اظہار۔ اغا جانی شامل ہیں اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کہ سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات میں ,اپر پنجاب اور سنٹرل پنجاب ساؤتھ پنجاب میں اپنے امیدوار کرے گی اور مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت پڑے لکھے افراد کو ٹکٹیں دے گی تاکہ وہ ایوانوں میں جا کر غریب عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کر سکیں اب یہ عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ جاگیرداروں وڈیروں سرمایہ داروں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں اور اپنے میں سے ہی مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو کامیاب کرائیں تاکہ وطن عزیز پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے