ملتان : پاکستان بزنس فورم اور ہیلپرزبزنس کونسل کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کےعالمی دن کےحوالہ سے منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، صدرشاپنگ سنٹرز 1-2 کینٹ ملک زاہد اعوان ، صدرمال پلازہ اعجاز کریم ، صدرجیولرزایسوسی ایشن کینٹ راناشاہداحمد اور صدرامن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان نے کہا کہ کرپشن دیمک کی طرح وطن عزیز کو کھوکھلا کررہا ہے کرپشن کے خاتمہ کیلئے نیب اور اینٹی کرپشن جیسے محکمے اور قانون تو موجود ہے مگر رشوت کے بغیر کسی محکمہ سے اپنا جائز کام کرانا جوئے شیرلانے کے مترادف ہے عام شہریوں کیلئے انصاف کا حصول اور فوری داد رسی دشوار ترین ہوگیا ہے کرپشن سے نجات کا عالمی دن منانے والے محکمے زبانی جمع خرچ اور کاغذی کاروائیوں کی حدتک محدود ہوکررہ گئےہیں مرکزی راہنماؤں خواجہ دلشاد احمد ، شیخ طیب اویس، سجاداحمد بھٹی نے مطالبہ کیا ملک سے بدعنوانی اور رشوت کے کلچر سے نجات کیلئے سرکاری محکموں اور اداروں کے کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی سنجیدہ اقدامات کرناہونگے۔