پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی اہلیہ حبہ کے دیور فیصل چودھری پر سنگین الزامات
bbc news urdu نے Saturday، 9 December 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی اہلیہ حبہ نے دیور فیصل چودھری پر سنگین الزامات لگادیے ۔ تفصیلات کے مطابق حبہ چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج فواد چودھری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔ کل مجھے اڈیالہ جیل میں فواد چودھری سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ،وکیل فیصل چودھری کے کہنے پر یہ سب ہوا ہے،اور آج بھی فیصل چودھری کی طرف سے مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی ۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ فواد صاحب ابھی تک نااہل نہیں ہوئے ہیں ۔اور ان کی کیمپین میں خود کروں گی ،جہلم سے الیکشن وہی لڑیں گے ۔ کوئی اور ان کی جگہ الیکشن لڑنے کا سوچے بھی نہ ۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 534
Visit Yesterday : 0
This Month : 534
This Year : 64253
Total Visit : 169241
Hits Today : 3868
Total Hits : 875682
Who's Online : 6




















