نوازشریف کی سیاست ختم کرنیوالا آج جیل میں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے: مریم نواز
جلال پور جٹاں : مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست ختم کرنیوالا آج جیل میں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے، اُس کا نام بھی نہیں لینا چاہتی۔دشمنوں نے کہا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی، واپس نہیں آئے گا مگر 21 اکتوبر کو نوازشریف کے استقبال کیلئے پورا پاکستان امڈ آیا۔جلال پور جٹاں میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کو ترقیاتی منصوبے دیئے، موٹر ویز کا جال بچھایا۔ قوم کو سی پیک دیا جس پر عوام نے بھی اپنا مستقبل نوازشریف سے جوڑ دیا۔ جو نوازشریف کو چور کہتا تھا اس کی تاریخ کی سب سے بڑی اپنی چوری نکل آئی، وہ ایک بار وزیراعظم بنا اور تاریخ کی سب سے بڑی چوری پکڑی گئی، آج 60 ارب کا سوال کرو تو معصوم منہ بنا کر کہتا ہے پیسہ پاکستان ہی تو آیا ہے۔ اس شخص سے انتقام نوازشریف نے نہیں، اس کے اپنے اعمال نے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پاناما جیسا مذاق کیا گیا، ڈکشنری بلیک نہیں تھی ان کی نیت بلیک تھی نوازشریف کو سزا دینا چاہتے تھے۔ آج بھی نوازشریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے۔ اس پر بھی کہہ رہے ہیں نوازشریف کو فیور مل رہی ہے تو ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔ ایک منصوبے میں بھی نوازشریف کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ عدالتی نظام میں نا انصافی آسان اور انصاف کرنا مشکل کام ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کون سی جیل ہے جس میں نوازشریف نہ گیا ہو، سات سال ہو گئے مقدمات ختم کرواتے، جھوٹے مقدمات میں آج بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ابھی بھی رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے۔ نوازشریف کی سیاست ختم کرنیوالوں کی اپنی سیاست ختم ہو گئی۔









































Visit Today : 534
Visit Yesterday : 0
This Month : 534
This Year : 64253
Total Visit : 169241
Hits Today : 3869
Total Hits : 875683
Who's Online : 6




















