موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد، اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا: ایجوکیشن اتھارٹی
bbc news urdu نے Friday، 8 December 2023 کو شائع کیا.
لاہور : ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکولوں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی بھی اجازت نہیں ہوگی،دوران تعطیلات اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا۔احکامات کے خلاف ورزی پر موقع پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انسپکشن کے لئے ابھی سے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پانچ تحصیلوں کی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے کی جائے گی،چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 534
Visit Yesterday : 0
This Month : 534
This Year : 64253
Total Visit : 169241
Hits Today : 3878
Total Hits : 875692
Who's Online : 6




















