انڈیا میں فسادات ایک بار پھر پھوٹ پڑے ،، 200 کے قریب افراد ہلاک ، 2 ہزار سے زائد زخمی
گوہاٹی: بھارتی ریاست منی پور میں دو مسلح گروہوں کے تصادم میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر پھوٹ پڑے۔ 7 ماہ قبل شروع ہونے والے ان فسادات میں مجموعی طور پر 200 کے قریب افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ آج جھڑپ میں اکثریتی نسلی گروپ میتھی اور اقلیتی نسل کوکی برادری نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا، ایک دوسرے کی املاک کو نذر آتش کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔آج ہونے والے فسادات میں 13 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والوں کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس برادری کے کتنے لوگ ہلاک ہوئے اور جھگڑے کی ابتدا کس نے کی۔









































Visit Today : 59
Visit Yesterday : 536
This Month : 595
This Year : 64314
Total Visit : 169302
Hits Today : 257
Total Hits : 875969
Who's Online : 8




















