تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو رہائی کے حکم کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا
bbc news urdu نے Saturday، 2 December 2023 کو شائع کیا.
مردان : تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو پھر گرفتار کر لیا گیا، عدالت نے ان کو آج ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ مردان پولیس نے اسد قیصر کو سینٹرل جیل مردان سے حراست میں لیا۔ پولیس نے مؤقف اپنایا کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سٹی میں 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہے۔ اسد قیصر کو تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ آج مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج محمد زیب نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 9 مئی واقعات سے متعلق تھانہ پڑانگ چار سدہ میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کی تھی۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 59
Visit Yesterday : 536
This Month : 595
This Year : 64314
Total Visit : 169302
Hits Today : 257
Total Hits : 875969
Who's Online : 8




















