ملتان :  مرکزی انجمن تاجران کینٹ کی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی ، صدر شاپنگ سنٹرز 1-2 ملک زاہد اعوان اور چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا محکمہ ماحولیات اور محکمہ جنگلات جیسے محکمے سفیدہاتھی بن چکےہیں ملتان سمیت پنجاب بھر میں ہرسال سموگ میں خطرناک حدتک اضافہ ان اداروں کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے ہرسال شجرکاری کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ان اداروں کی کرپشن کو بےنقاب کررہا ہے شہری علاقوں میں قائم کھاد فیکٹری سمیت کارخانوں کی ماحولیاتی آلودگی سے شہری ازیت میں مبتلا ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات صرف زبانی جمع خرچ اور مال پانی جمع کرنے کی حدتک محدود ہوکررہ گیا ہے شہربھرمیں سپیڈو بسیں ، ہیوی ٹرانسپورٹ زہرالود دھویں سے مسائل میں اضافہ کا موجب بنی ہوئی ہیں جبکہ حکومت کی ساری توجہ سکول کالج بند کرانے اور مارکیٹیں بازار بند کرانے پر لگی ہوئی ہیں عجیب پالیسیوں سے بچوں کا تعلیمی مستقبل اور کاروبار تباہ کیے جارہےہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ظفراقبال خان ، اعجاز کریم، سجاد بھٹی اور کلب عابد خان نے کہا کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن سے بچوں کا مستقبل تاریک اور کریک ڈاؤن کرنے والوں کے وارے نیارے ہورہے ہیں عملدرآمد کرنے والے حکام کی توجہ کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں پر ہے کم عمر کار، ٹریکٹر ٹرالیاں چلانے والے اس اپریشن میں مستثنی نظر آرہے ہیں کیا قانون پر عملدرآمد کا نشانہ صرف سفیدپوش طبقہ ہے ؟ تاجر برادری چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان/چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں درپیش سنجیدہ مسائل کے حل کے لیے انصاف پر مبنی عملی اقدامات کیے جائیں اور میٹرک/انٹرمیڈیٹ طلباء کیلئے جونئیر موٹر سائیکل لائسنس پالیسی مرتب اور معاشرے کو باشعور بنایا جائےاجلاس میں صدر جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ راناشاہداحمد ، خواجہ دلشاد احمد ، باسظ توقیر انصاری اور سجاداحمد بھٹی ودیگرشریک تھے۔