بیرسٹر گوہر کی بطورعبوری چیئرمین تعیناتی سے پی ٹی آئی کی صفوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش ناکام ہوگئی: پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی
اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی بطورعبوری چیئرمین تعیناتی سے پی ٹی آئی کی صفوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونیوالے کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے موروثی سیاست کے خاتمے اور پارٹی کو ادارہ بنانے کے ویژن کی تائید و توثیق کی ہے، عمران خان کے اہلِ خانہ کو بےجا سیاست میں گھسیٹنے اور جماعتی معاملات میں مداخلت یا فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے کا جھوٹا، من گھڑت اور سازشی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔کورکمیٹی نے کہا کہ نہایت غیرمعمولی حالات میں نہایت اہم منصب پر جماعت کے ایک محنتی، وفاشعار اور قابل کارکن کی نامزدگی بانی چیئرمین کے جماعت کے حوالے سے ویژن کی بےمثال عملی نظیر ہے، نیاز اللہ نیازی کی بطور چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔









































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 536
This Month : 615
This Year : 64334
Total Visit : 169322
Hits Today : 329
Total Hits : 876041
Who's Online : 22




















