میں 40 سال سے ملکی سیاست میں ہوں،،ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بے وقوف بناسکے: پرویز خٹک
پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بے وقوف بناسکے، میں 40 سال سے ملکی سیاست میں ہوں،عام آدمی کو سہولت دینا مشن ہے، 40 سال میں کئی پارٹیوں کا حصہ رہا ہوں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کےدوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال میں صوبے کی بہتر انداز میں خدمت کی، پی ٹی آئی پی میں لوگ دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں۔سابق ٹاؤن ناظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما محمد شریف کی پی ٹی آئی پی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں پولیس کو عوام کا خدمت گار بنایا تھا، مختلف اضلاع میں پارٹیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی پی نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں پتا کیسا لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے، لیول پلیئنگ فیلڈ جہاں سے ملتا ہے وہاں جائیں۔



































Visit Today : 321
Visit Yesterday : 509
This Month : 1863
This Year : 65582
Total Visit : 170570
Hits Today : 3378
Total Hits : 889971
Who's Online : 6





















