ملتان :  ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے تمام پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلے گا تو ملک بھی چلے گا اربوں روپے ٹیکس دینے والے ہی مسائل کا شکار ہیں ٹرانسپورٹرز کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن یونین سربراہان نے رانا اصغر کی جانب سے دیئے گئےظہرانہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیئرمین اکرم زکی،مرکزی صدر ملک محمد ندیم سینیئر نائب صدر چوہدری صدیق،جنرل سیکرٹری ملک ظفر فیصل مورز کے اونرخواجہ واحد، خوجہ بلال جی ایم ملک ارجن،چیف آرگنائزر ایم جہانگیر،حاجی رانا سجاد،میاں ولی محمد و دیگر ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکرم زکی اور ملک محمد ندیم نے کہا کہ ہم نے ٹرانسپورٹروں کے حقوق کے لیے اعلی سطح پر مزاکرات کئے ہیں جس کے نتیجے میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور وزیر ٹرانسپورٹ نے ٹرانسفر سسٹم کو آن لائن کر دیا ہے اور مزید بھی جنرل بس اسٹینڈ وں پر ترقیاتی کام بہت جلد شروع ہو جائیں گے ملک ظفر،ایم جہانگیر،چوہدری محمد صدیق نے کہا کہ ملتان شہر کے ٹرانسپورٹروں کے مسائل بھی بہت جلد حل ہوں گے ہم نے رانا اصغر کو ہمیشہ ٹرانسپورٹروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے دیکھا ہے ااسی لیے ہماری کابینہ نے ملتان کے لیے بڑی مشاورت کرکے رانا محمد اصغر کو جنوبی پنجاب کا صدر نامزد کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ ٹرانسپورٹروں کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے شانہ بشانہ چلیں گے حاجی رانا محمد سجادنے کہا کہ رانا اصغر ایک محنتی انسان ہیں اور انہوں نے پہلے بھی ٹرانسپورٹروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور وہ اب بھی اس سلسلہ کو جاری رکھیں گے نو نامزد صدر جنوبی پنجاب رانا محمد اصغر نے کہا کہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹر اونر فیڈریشن کے عہدیداران نے مجھ پر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے میں انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل کے حل کے لیے شانہ بشانہ چلیں گے اور تمام دوستوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ٹرانسپورٹ یونین کو مزید مضبوط کریں گے تقریب میں حاجی رانا سجاد حسین،ملک رزاق ڈوگر ،ملک امتیاز ڈوگر، ملک زوار، میاں ولی،رانا علی زیب ،رانا عرفان محمد ،ملک عباس ڈوگر ،ملک ناصر ڈوگر، اقبال ڈوگر، ملک ارشد ڈوگر، اچھو ڈوگر، ظفر ڈوگر، رانایوسف، رانا عاصم رانا فیصل، رانا اصف، رانا اکرم ،رانا یوسف، رانا ابرار، رانا ندیم ،رانا اسامہ اصغر، رانا عمر اصغر ،رانا عبداللہ، رانا سمیع اللہ، میاں مقصود خرم شہزاد ،جمشید شیخ قاضی ریاض و دیگر ٹرانسپورٹرز و تاجران نے شرکت کی آخر میں چیئرمین اکرم زکی،صدر ملک ندیم،چوہدری محمد صدیق،ملک ظفر اور ایم جہانگیر نے رانا محمد اصغر کو جنوبی پنجاب کے صدر کا نوٹیفیکیشن دیا۔