راشد اسحاق جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن کی صارفین کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہری،متعدد درخواستوں کے فوری حل کے لیے احکامات جاری
ملتان (صفدربخاری سے)سوئی گیس پائپ لائنز ڈسٹری بیوشن ملتان آفس میں جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن راشد اسحاق نے صارفین کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر صارفین کی بڑی تعداد نے درخواستوں کے ذریعے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جنرل منیجر راشد اسحاق نے متعدد درخواستوں کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر دیئے جبکہ متعدد درخواستیں حل کے لیے متعلقہ شعبوں کو بھیج دیں اور ان کو حل کرکے فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر راشد اسحاق نے کہا کہ سوئی گیس پائپ لائنز ڈسٹری بیوشن ملتان صارفین کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اس کے علاوہ عوام کو مطلوبہ پریشر میں گیس پریشر کی
فراہمی کے لئے غیر قانونی کمپریسر کا استمال کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے عوام سے اپیل ہے کہ غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کرنے والوں کو بے نقاب کریں کھلی کچہری میں ڈپٹی چیف انجینئر ٹاسک فورس سید حسین ظفر, ڈپٹی چیف انجینئر آصف شمیم, ڈپٹی چیف انجینئر سی ایس جمیل رشید, ڈپٹی چیف سلیز آفیسر قسیم حیدر, ڈپٹی چیف بلنگ آفیسر رانا طاہر, شہزاد نیئر, آئی ٹی انچارج امان اللہ درانی, ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ موجود تھے









































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 536
This Month : 615
This Year : 64334
Total Visit : 169322
Hits Today : 337
Total Hits : 876049
Who's Online : 22




















